Add To collaction

01-Jun-2022 لیکھنی کی کہانی -

وقت پڑنے پہ اگر کام نہ آئے دنیا
ایسی دنیا ہے تو پھر بھاڑ میں جائے دنیا

نہ بنی تھی یہ کسی کی نہ ہے بننے والی
پھر بھی ہر شخص یہ کہتا ہے کہ ہائے دنیا

پارسا ہوں کہ گنہگار میں سب جانتا ہوں 
میرے بارے میں مجھے کچھ نہ بتائے دنیا

سچ بتاتے ہوئے خاطر میں نہیں لانے کا 
جس قدر چاہے بھلے شور مچائے دنیا

ما سوا لَھوُ لَعِب کچھ بھی نہیں ہے پھر بھی
 جس کو لگتی ہے بھلی جائے کمائے دنیا

کوئی خواہش کوئی لالچ نہ ہوس ہے دل میں 
ہم فقیروں پہ عبث سر نہ کھپائے دنیا 

 نہ بنایا ہے نہ دنیا کو بنائیں گے شاہین 
سو یہ بنتا ہے کہ ہم کو نہ بنائے دنیا
محمد وسیم شاہین

   20
12 Comments

Reyaan

07-Jun-2022 08:46 PM

👌👌

Reply

Joseph Davis

05-Jun-2022 11:21 PM

Nyc

Reply

Saba Rahman

04-Jun-2022 11:12 PM

Osm

Reply